Ultimate magazine theme for WordPress.

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

0 60

کراچی (آن لائں نیوز روم) سندھ ہائیکورٹ نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکریٹری وزارت داخلہ کو بلاول بھٹو کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات کرنے کا حکم دےدیا، عدالت نے بلاول بھٹو کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اور کالےشیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ عدالت کا  بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بلاول بھٹو نے 2016سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، سیاسی رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق وفاقی حکومت 7سال بعد بھی پالیسی پیش نہیں کرسکی۔ اخترحسین وکیل بلاول بھٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو اوران کی رہائش گاہ پرسنگین نوعیت کی سیکیورٹی خدشات ہیں، مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے بلاول بھٹو کو کبھی کہیں بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مختلف سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹھریٹ الرٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ  رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہین، ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی، ہماری نظر میں بلاول بھٹو کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق کوئی جامع پالیسی مرتب نہیں کی گئی ہے۔ عدالت نے بلاول بھٹو زرداری کی درخواست نمٹا دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.