Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی کے تھانوں میں کورونا پھیل گیا، 3 ملزمان میں وائرس کی تصدیق، ایک پولیس افسر بھی مبتلا

0 47

کراچی (رپورٹؒ: سید موسیٰ رضا)  ضلع غربی کے تھانوں میں کرونا وائریس کا انکشاف ہوا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ریمانڈ کیلیے پیش کیے گئے ملزمان کرونا میں مبتلا تھے، گرفتارملزمان میں عدنان ،جاوید رند اور نواز شامل ہیں پولیس کے مطابق  تھانہ اتحاد ٹاون ،سرجانی اے سی ایل سی اور گلشن معمارپولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوٹر  کے مطابق عدالت سے دو روزہ ریمانڈ حاصل کیا دوبارہ پیش کرنے پر کرونا کا انکشاف ہوا، عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، ملزمان جیل میں داخل کرنے سے قبل کرونا ٹسٹ کرایا گیا  تینوں ملزمان کرونا مرض میں مبتلا نکلے۔ پولیس کے مطابق جیل حکام نے کرونا میں مبتلا ملزمان کو لینے سے انکار کردیا ہے، جس عدالت نے ملزمان کو اسپتال میں داخل کرانے کا حکم دیا۔ کرونا میں مبتلا ملزمان کو پیش کرنے والا پولیس افسربھی کرونا کو شکار ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.