Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں نا کرنے کا اعلان

0 388

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) سندھ حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں نا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہرواں برس صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں لہذارواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں اس لیے موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.