Ultimate magazine theme for WordPress.

حلیم عادل شیخ علیشا کے پاس پہنچ گئے، بچی کی والدہ جناح ہسپتال میں علاج سے ناخوش، آغا خان منتقل کرنے کی التجا

0 70

کراچی (آن لائن نیوز روم) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی ننی علیشا کی عیادت کے لئے جناح اسپتال کے این آئی سی ایچ پہنچ گئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جس دن یہ واقعہ ہوا اسی کے اگلے روز میں کشمور گیا، جس پولیس والے اس درندے کو مارا میں نے تھانے پہنچ کر اسے اجرک بھی پہنائی، یہ درندہ صفت لوگ ملک میں پورا اپنا نیٹ ورک چلا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا اہل خانہ کو پورا سپورٹ حاصل ہے، ہم بچی کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چارہے ، اگر بچی کو باہر ملک بھی بیھجنا پڑا تو ہم بھیجینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ این آئی سی ایچ میں بچی کا بہترین علاج ہورہا ہے ، آج ہم جناح اسپتال میں ننی علیشا کی عیادت کے لئے آئے ہیں، بچی کی حالت درست نہیں ، ہم بچی کو آغا خان اسپتال شفٹ کرنے کو تیار ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا وہ تیسرا اور چوتھا ملزم کہا ہے ؟، اس پکڑے جانے والے ملزم نے کہا کہ میں نے اسے تیس ہزار میں خریدارا ہے ، ہم زینب الرٹ بل یکر آئے،  ہماری خواہش تھی اس درندہ صفت لوگوں کو سرے عام پھانسی دی جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمال نے بتایا کہ بچی کی حالت ٹھیک نہیں اسے انفیکشن ہے ، بچی کا ایک آپریشن لاڑکانہ میں ہوا اور ایک یہاں کیا گیا ہے ، بچی کی ماں کی خواہش ہے بچی کا علاج آغا خان میں کیا جائے، بچی کے پس پڑگیا ہے جسے صاف کیا جارہا یے، بچی کو بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.