Ultimate magazine theme for WordPress.

گلگت بلتستان میں سات آزاد امیدواروں کی خریداری شروع کردی گئی ہے:پیپلز پارٹی کا الزام

0 46

کراچی (آن لائن نیوز روم) پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ایم این اے نفیسہ شاہ، صوبائی وزیرسیدہ شہلارضا و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں سات آزاد امیدواروں کی خریداری شروع کردی گئی ہے، اے ٹی ایم علیم خان اورذلفی بخاری متحرک ہوگئے ہیں، یہ آزادامیدواروں کے پیچھے سوٹ کیس لیکربھاگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری شکایتوں کاتونوٹس لیاجاتا الٹہ بلاول بھٹوکی الیکشن مہم پراعتراض کیا گیا، پیپلزپارٹی اپنااحتجاج رکارڈ کروائے گی۔ نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ کل این سی سی نے عوامی اجتماعات پرپابندی لگائی ہےم یہ حکومت کاناپسندہ عمل ہے، گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی ریلیاں اورجلسے ہوئے کیا وہاں کورونا نہیں تھا، پیپلزپارٹی ایس اوپیزپرپابندی کرنے کاخیال رکھتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ اس پابندی کی آڑ میں پی ڈی ایم کے جلسوں کوروکا جائے، کبھی نیب کبھی دھشتگردی توکبھی کورونا کی آڑ میں روکاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی الیکشن میں پری پول اورپوسٹ پول دھاندلی ہوئی ہے، ہم نے الیکشن عمل اورنتائج کورد کرتے ہیں ، قانونی راستہ بھی اختیارکریں گے، پی ٹی آئی کوامیدوارنہیں مل رہے تھے، چھ ماہ میں امیدواربھی آگئے اورجیت بھی گئے، دس نشستیں کیسے جیتی گئی ہم جانتے ہیں، الیکشن سے پہلے دہاندھلی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.