Ultimate magazine theme for WordPress.

اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک کے درمیان جنگ تیز ہوگئی، ایک دوسرے پر سنگین الزامات

0 139

لاہور (آن لائن نیوز روم) اداکارہ و میزبان وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک کے درمیان جنگ تیز ہوگئی ہے، اسد خٹک نے وینا ملک پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ اسد خٹک نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی عرف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے’۔ وینا ملک کے سابق شوہر نے مزید لکھا کہ ‘میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہو گا، میں سچ سب کے سامنے لاؤں گا، اللہ آپ کو ہدایت دے’۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر دونوں بچوں کو غیر قانونی طریقے سے دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.