Ultimate magazine theme for WordPress.

پیپلز پارٹی نے بختاور بھٹو زرداری کی منگنی سے متعلق خاموشی توڑدی، اہم بیان سامنے آگیا

0 889

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) بختاور بھٹو زرداری کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کا اہم بیان  سامنے آگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں، یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئے ان کا تعلق لاہور شہر سے ہے، یونس چوہدری نے محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے ، محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے ،محمود چوہدری نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی ،محمود چوہدری اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.