Ultimate magazine theme for WordPress.

‘شاباس’ وزیراعظم عمران خان کا کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسر اور ان کی بیٹی کو ٹیلیفون

0 136

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) وزیراعظم عمران خان نے کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسر کو ٹیلی فون کر کے شاباش دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے بہادری دکھانے والے اے ایس آئی محمد بخش اور ان کی بیٹی سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان کے اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادری دکھانے پر کو کہا کہ آپ نے پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام نقائص دور کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جنسی زیادتی سے متعلق سخت آرڈیننس لا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.