Ultimate magazine theme for WordPress.

کبھی سندھ پولیس کا اے ایس پی، تو کبھی ایف آئی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بنانے والا ملزم گرفتار

0 165

کراچی (آن لائن نيوز روم) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار کبھی سندھ پولیس کا جعلی اے ایس پی، تو کبھی ایف آئی اے کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے .گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا. گرفتار ملزم عرفان خان شہریوں کو دھمکیاں دینے اور پیسوں کی وصولی کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، ملزم شہریوں کو جھانسہ دینے کے لیے خود کو سی ایس ایس پاس افسر ظاہر کرتا تھا، گرفتار ملزم لوگوں کو ڈرانے اپنی اہلیہ کو ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر متعارف کرایا کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائس اور یو ایس بی سے کئی متاثرین کا ریکارڈ مل گیا ہے ، ملزم کے پاس سے پانچ فائلیں ملی ہیں جن میں کبھی ڈی جی،کبھی ایف آئی اے، کبھی اے ایس پی اور دیگر جعلی اداروں کا افسر بن کر لوگوں کو ڈراتا تھا ، ملزم کا زیادہ تر کام ریکوری کا تھا، ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کے  چیک، بینک اسٹیٹمنٹ بھی مل گیا ہے ، ملزم عرفان ترین نے جعلی ایف آئی اے کی ای میل آئی ڈی بھی بنا رکھی ہے.ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.