Ultimate magazine theme for WordPress.

ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

0 85

تہران:ایران میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے، وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایران کے شہر قُم کے ایک اسپتال میں الگ رکھا گیا ہے جبکہ شہر کے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ، ایران میں کرونا وائرس سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہے،۔ تمام کیسوں کا تعلق ایران کے شہر قُم سے ہے ، جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایک اسپتال میں الگ رکھا گیا ہے اور قم میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور جامعات بند کردی گئی ہیں۔ ایرانی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیںؕ دوسری جانب چین میں مزید 109 افرادکورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، جس کے بعد کرونا وائرس سے اموات کی تعداد2360 ہوگئی  جبکہ 76000 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.