Ultimate magazine theme for WordPress.

پیپلز پارٹی کا الیکشن سے دو دن قبل گلگت کیلئے مفت گندم کی فراہمی پر اعتراضات، الیکشن کمیشن نوٹیس لیں:شرجیل میمن

0 95

کراچی (آن لائن نیوز روم) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے انتخابات سے دو دن قبل وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے مفت گندم کی فراہمی پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی پوزیشن واضح کریں، کیا وہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اس جرم میں برابر کی شریک ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کے دو دن قبل گندم کی مفت فراہمی دھاندلی کی شروعات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اور ملکی میڈیا سلیکٹیڈ حکومت کی اس گھٹیا حرکت کو مانیٹر کر رہی ہے۔ شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی اس غیرآئینی اقدام کا فوری طور نوٹیس لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.