Ultimate magazine theme for WordPress.

داعش کے دہشتگردوں نے 50 سے زائد شہریوں کے سر قلم کردیے

0 96

کراچی (آن لائن نیوز روم) دہشت گرد تنظیم داعش نے پچاس سے زائد شہریوں کے سر تن سے جلد کردیے. مشرقی افریقہ کے ملک موزمبیق میں داعش سے وابستہ دہشتگردوں نے 50 سے زائد لوگوں کے سر قلم کردیے۔ واقعہ شمالی موزمبیق کے صوبے کابو دیلگادو میں پیش آیا۔ داعش کے جنگجوؤں نے 2 اضلاع مکومیا اور میودمبے کے دیہاتوں پر حملے کرکے عام لوگوں کا قتل عام کیا ، بچوں اور خواتین کو اغوا کرلیا اور گھروں کو آگ لگادی۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ داعش کے جنگجو لوگوں کو پکڑ کر موتیدے گاؤں کے فٹبال سٹیڈیم میں لے گئے اور وہاں جا کر ان کے سر قلم کردیے۔ ان لوگوں کو صرف اس وجہ سے قتل کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے داعش میں شمولیت سے انکار کردیا تھا۔ موزمبیق کا یہ صوبہ گیس کے قدرتی ذخائر کے حوالے سے مشہور ہے 2017سے اب تک داعش نے یہاں 2 ہزار سے زائد لوگوں کو قتل کیا ہے۔ داعش کے خوف سے تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگ اس صوبے سے دوسری جگہوں پر ہجرت کرچکے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.