Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

گھوٹکی میونسپل ملازمین کی فریاد سننے کیلئے ایم این اے محمد بخش خان مھرپہنچ گئے

0 102

گھوٹکی (آن لائن نیوز روم) گھوٹکی میونسپل کمیٹی کے ساڑھے تین سو سے زائد ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی عدم  کے خلاف ملازمین اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش خان مھر پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری سکندر لاکھو، میر خان مہر کے ہمراہ احتجاج کرنے والے ملازمین کی کیمپ پر پہنچ گئے، پیپلز پارٹی ایم این اے سردار محمد بخش مہر نے احتجاج کرنے والے ملازمین کو خاطری کرائی کہ ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنا انکا جائز مسئلہ ہے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے، ایم این اے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کو روزگار دیتی ہے کبھی چھینتی نہیں یہاں افسر شاہی نے جعلی ناموں سے بھرتیاں کر کہ حقدار لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا تھا اور ایسے بوگس ملازمین کو نکالنے کے لیئے چیف سیکریٹری کی جانب سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جلد ہی معاملے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.