کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان رینجرز سندھ نے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی ایپ متعارف کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق، الرٹ ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ سیکیورٹی میں جدت کے پیش نظر کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ایپ متعارف کروانے کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے تاکہ مختلف اداروں اور عوام میں سیکیورٹی کے احساس کو بہتر بنایا جا سکے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ ادارے کو ایمرجنسی میں آگاہی دی جا سکے گی، ابتدا میں ایپ کی سہولت اسپتال، بینک، اسکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی۔ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ صارفین ایپ کے ذریعے رینجرز کنٹرول رومز اور تمام سیکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ رسائی کرتے ہی گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہو گی اور اس طرح ٹیمز بروقت واقعے کی جگہ پہنچ سکے گی۔
تازہ ترین
- اب صرف یے الزام لگانا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا ہے
- امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم
- پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ جامشورو کا 9 فروری پر پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان
- سندھ کے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری، سندھ کابینہ کا اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اہم فیصلہ
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی