Ultimate magazine theme for WordPress.

احساس پروگرام کے کلرک نے رجسٹریشن کیلئے آنے والی 9ویں جماعت کی طالبہ کا ’ریپ‘ کردیا

0 496

کراچی (آن لائن نیوز روم) حکومت کے انسداد غربت کے احساس پروگرام کے تحصیل چوبارہ میں قائم دفتر میں کام کرنے والے ایک کلرک کو 9ویں جماعت کی طالبہ کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، جو اسکیم میں رجسٹریشن کروانے مذکورہ دفتر آئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 15 سالہ لڑکی چک 377 ٹی ڈی کی رہائشی ہے جو ایک روز قبل اپنے عزیز کے ساتھ چوبارہ تحصیل میں قائم دفتر پہنچی تھی جہاں ملزم کلرک کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ ملزم نے رجسٹریشن کے بہانے لڑکی کے گھر کا پتا اور دیگر معلومات حاصل کیں اور اتوار کے روز اس کے گھر پہنچ گیا جب اس کے والدین کھیتوں میں گئے ہوئے تھے۔ کلرک نے گھر میں لڑکی کو اکیلا پا کر اس کا ریپ کردیا، لڑکی کی چیخوں کی آواز سن کر جب پڑوسی وہاں پہنچے تو ملزم کھیتوں کی جانب فرار ہوگیا۔ لڑکی کے ایک عزیز کی مدعیت میں چوبارہ پولیس نے ملزم کے خلاف ریپ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی۔ بعدازاں میڈیکو لیگل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ اکتوبر کے وسط میں پنجاب کے ضلع قصور میں محض 48 گھنٹوں کے دوران پولیس کے پاس 4 خواتین اور 3 کم عمر لڑکوں کے مبینہ ریپ کے مقدمات درج ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.