Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے میں مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

0 41

راول پنڈی(آن لائن نیوز روم) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے۔ بابر اعظم نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشدل شاہ کا ڈیبو ہوا ہے اور عابد علی کی جگہ فخر زمان ہیں جب کہ حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین اور فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض کھیل رہے ہیں۔ واضح رہےکہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو دو میچز کی فتح کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.