کراچی (آن لائن نیوز روم) وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پشتو زبان میں جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جہانگیر ترین سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہا نگیرترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا اور جہانگیر ترین جیسے شخص نے اپنی ہر چیزبیچ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاز چلائے اور اتنی محنت کی پھر بھی لندن جا کر بیٹھ گیا۔ واضح رہے کہ ملک میں چینی بحران سے متعلق انکوائری کمیشن اور مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ شوگر مافیا ناجائز منافع خوری میں ملوث ہے اور جہانگیر ترین کے جے ڈبلیو گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ چینی بحران کے حوالے سے انکوائری کمیشن نے جہانگیر ترین کو طلب بھی کیا تھا لیکن وہ گزشتہ چند ماہ سے بیرون ملک موجود ہونے کے باعث کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
تازہ ترین
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
- نبیل گبول نے گھٹنے ٹیک دیئے، صلح کے بعد فائرنگ کیس میں باعزت بری
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
- پاک فوج دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شامل
- خیرپور کی بچی مونیکا لاڑک کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات