Ultimate magazine theme for WordPress.

‘پہلے جنسی تعلقات رکھو، پھر کام لو’ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے نیا محاذ کھول دیا

0 708

کراچی (آن لائن نیوز روم) مقبول ترین اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اگرچہ بطور اداکارہ 2016 کی فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم وہ 1997 میں ہی بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری کا آغاز کر چکی تھیں۔ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان اور اجے دیوگن کی رومانٹک کامیڈی فلم’عشق‘ میں بھی بطور چائلڈ آرٹسٹ مختصر کردار ادا کیا تھا جب کہ وہ ’چاچی 420‘ نامی فلم سمیت دیگر فلموں اور ڈراموں میں بھی چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کر چکی تھیں۔ فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ اگرچہ انہیں بڑی مشکلوں سے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا، مگر موقع ملنے سے قبل انہیں بتایا جاتا تھا کہ ان کے چہرے اور جسم کے خدوخال ہیروئن جیسے نہیں ہیں۔ اداکارہ کے مطابق انہیں ہیروئن جیسے چہرے اور جسمانی خدوخال نہ ہونے کا طعنہ دیا جاتا اور ساتھ ہی انہیں کہا جاتا تھا کہ جب تک وہ کسی شوبز شخصیات سے ’جنسی تعلقات‘ استوار نہیں کریں گی، تب تک انہیں فلم انڈسٹری میں کام نہیں ملے گا۔ فاطمہ ثنا شیخ کے مطابق ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش سے انکار کے باعث ہی انہیں کئی منصوبوں میں کام نہیں دیا گیا۔ اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب وہ محض تین سال کی تھیں، تب انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا اور آج بھی فلم انڈسٹری سمیت ہر شعبے میں خواتین کو جنسی استحصال اور ہراسانی کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.