Ultimate magazine theme for WordPress.

پہلا ون ڈے: پاکستان کی زمبابوے کیخلاف بیٹنگ

0 68

راولپنڈی (آن لائن نیوز روم) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان انجری کی وجہ سے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر رہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، امام الحق، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان 13 ماہ بعد ایک روزہ میچ کھیل رہا ہے جب کہ زمبابوے کی ٹیم نے کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے قبل مارچ میں زمبابوے کے خلاف تین روزہ میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.