Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستانی آرٹسٹ نے حلیمہ سلطان کاروپ دھارلیا

0 67

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان کے مشہور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ایک بار پھر اپنے مخصوص و منفرد انداز میں فنکاروں کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس مرتبہ شعیب خان نے شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مشہور ترکش اداکارہ حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اسرا بیلگج کا انتخاب کیا۔ شعیب خان نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ہوبہو ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطانہ کا روپ دھارے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ایک طرف شعیب خان کی اپنی تصویر ہے جب کہ دوسری طرف وہ خود میک اپ اور جیولری پہنے حلیمہ سلطان کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔ تصویر میں درج مختصر کیپشن میں شعیب خان لکھتے ہیں ایک ایسی مضبوط عورت جو نرم ہوسکتی ہے، سادہ عورت جو خوبصورت ہوسکتی ہے، اونچے کردار کی عورت جو شائستہ ہوسکتی ہے، غضب ناک جو ہمدرد ہوسکتی ہے، پرجوش جو سمجھدار ، آزاد اور منظم ہوسکتی ہے ۔ حلیمہ سلطان ایک متاثر کن کردار ہے جسے آج میں خراج تحسین پیش کررہا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.