Ultimate magazine theme for WordPress.

تعلیمی ادارے کورونا پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: وفاقی حکومت

0 34

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم)  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہےکہ تعلیمی ادارے کورونا پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے جب کہ سب سے زیادہ ریسٹورینٹس، شادی ہالز اور بڑی مارکیٹیں کورونا پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی ہر روز کورونا کی صورتحال پر نظر رکھتی ہے، ستمبر میں کورونا کی شرح 1.7 سے 1.8 فیصد تھی جس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 72 دنوں میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے احتیاط نہ کی تو کورونا صورتحال خراب ہوسکتی ہے، کوشش ہے کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے سے پہلے اقدامات کرلیے جائیں، ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب رہی تھی، این سی او سی کی کورونا صورتحال پر نظر ہے، اگر مزید سخت اقدامات کرنا پڑے تو کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے کورونا پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے، تعلیمی اداروں میں دیگر سیکٹر کے مقابلے میں ایس او پیز پر زیادہ عمل ہورہا ہے جب کہ سب سے زیادہ ریسٹورینٹس، شادی ہالز اور بڑی مارکیٹیں کورونا پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے قانون میں تبدیلی کرنا پڑی تو کریں گے لیکن فی الحال ایسی صورتحال نہیں کہ قانون میں تبدیلی کرنا پڑے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.