Ultimate magazine theme for WordPress.

بس اب یہی کام بچا تھا، کفن کی بھی آن لائن فروخت شروع ہوگئی

0 65

کراچی (آن لائن نیوز روم) جہاں کفن بھی عام اشیا کی طرح فروخت کی جانے لگے سمجھ لو کہ قیامت قریب ہے۔ جی ہاں ایسا ہی کچھ پاکستان میں قریب سے دیکھائی دینے لگا ہے۔ کمپیوٹر اور ڈیجیٹل کے اس دور میں کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ کفن کی ڈیلیں بھی لگائی جانے لگی ہیں۔ ایسا کبھی نہیں دیکھا تھا لیکن اب غیر سنجیدہ لوگوں کی بھیڑ نے اسے بھی ممکن بنا دیا ہے۔ لیڈیز اور جینٹس کے کفن باقاعدہ طور پر فیس بک پر مختلف ریٹس کے ساتھ بیچے جارہے ہیں۔ پہلے محض لطیفے سنا کرتے تھے کہ دو کفن پر ایک کفن فری دیا جانے لگا ہے لیکن ایسا بھی ہم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دیکھ لیا۔ ایسا تو اس وقت بھی نہیں دیکھا تھا جب پاکستان میں بم دھماکوں اور دہشت گردوں کا راج ہوا کرتا تھا۔ غیرسنجیدہ لوگوں نے اپنی زہنی پسماندگی سے موت کو بھی مزاق بنا دیا ہے۔ فیس بک پر کفن کی پوسٹ کے نیچے ہی بعض لوگوں نے اس امر کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک شخص نے لکھا ہے ” اور پھر لعنت ہے ان کی زندگی پر جو موت کا مذاق بنا رہے ہیں”۔ پھر کسی نے کہا “چچا ایک بات پوچھوں کفن بیچ کر نیند آجاتی ہے”۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.