Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ کا قدیم اور معروف تعلیمی ادارا ڈی جے گورنمنٹ کالج کراچی ٹیوشن ھنٹنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوگیا

0 63

کراچی(آن لائين نيوز روم) سندھ  کا سب سے قدیم اور معروف تعلیمی ادارا ڈی جے سندھ گورنمنٹ کالج کراچی ٹیوشن ھنٹنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوگیا، کالج ٹائم میں اساتذہ کا ایک گروپ کالج کے عقب میں ہی ٹیوشن سینٹر چلانے لگا۔ طلبا پر مخصوص کوچنگ سینٹر میں داخلے لینے کے لئے دباوٰ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جے سندھ گورنمنٹ کالج کراچی کے اساتذہ کے کئے ٹیوشن نیٹ ورک چلتے ہیں، جن میں سے سب سے بڑا ٹیوشن نیٹ ورک کراچی گروپ کوچنگ کے نام سے ڈی جے سندھ گورنمنٹ کالج کراچی کے عقب میں ہی واقع ہے۔ جس کی دوسری برانچ علوی گروپ ٹیوشن کے نام سے باغ ملیر کالا بورڈ میں واقع ہے۔ اس نیٹ ورک کی سب سے بڑی سماجی خرابی اس کا محل وقوع ہے، چونکہ کراچی گروپ کوچنگ، ڈی جے سندھ گورنمنٹ کالج کراچی کے عقب میں واقع ہے۔ اس کی وجہ سے طلبا کالج اوقات کے دوران ٹیوشن سینٹر میں پڑہنے پر مجبور ہیں۔ جب کہ کالج کے کچھ اساتذہ بھی کالج اوقات میں ٹیوشن پڑہاتے ہیں۔ اس ٹیوشن سینٹر کے مالک کالج کے سینئر تریں پروفیسر توحید علوی ہیں۔ جوکہ کالج کے سب سے طاقتور تریں پروفیسر مانے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے طلبا ان کی ٹیوشن سینٹر میں پڑہنے پر مجبور ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.