Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی نے ملکر کراچی واقعہ کی سازش کی: وفاقی حکومت کا نیا الزام

0 77

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر پر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عائد کیے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر پر الزام لگایا کہ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایف آئی آر درج نہ کی تو ان کی حکومت نہیں رہے گی، میں اس سفید جھوٹ کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جلسوں کا ردعمل دیکھ کر یہ ذہنی طور پر اس قدر گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے ہرقسم کا جھوٹ فریب اپنا لیا ہے جس کی وجہ سے ان کی پہلی کوشش یہی ہے کہ وہ سندھ حکومت کی نااہلی، کرپشن کو چھپا سکیں اور اپنی سیاسی منافقت کو ایک اچھی شکل دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے مزار پر جو ہلڑ بازی، غیرقانونی واقعہ ہوا جو صفدر اعوان اور مریم اعوان نے رچایا تھا، جس سے پاکستان کی حقیقت کے خالق قائد اعظم کے مزار پر طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا جو قوانین اور اخلاقیات کے خلاف تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.