Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی میں فنکشنل لیگ سندھ کے صدر صدر الدین شاہ راشدی کے جنم دن کے موقع پر پروقار تقریب

0 52

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی کے جنم دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی زون رابطہ کمیٹی کے جانب سے سالگرہ کی تقریب فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں منعقد  کی گئی۔ سالگرہ کی تقریب کے دوران سید صدر الدین شاہ راشدی کی عمر درازی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔سید صدرالدین شاہ راشدی کہ جنم دن پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم نائب صدر سید محمد اسماعیل شاہ راشدی عبدالکریم شیخ ارشد شر بلوچ سید اسامہ علی جعفری فرحان عالم نے کیک کاٹا ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی المعروف (یونس سائین )کے جنم دن کے موقع پر کراچی زون رابطہ کمیٹی کے اراکین اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے علاؤہ کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.