Ultimate magazine theme for WordPress.

انٹیلی جنس ایجنسیز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

0 48

کوئٹہ (آن لائن نیوز روم) انٹیلی جنس ایجنسیز  نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ جنس اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں فورسز نے آپریشن کیا جس میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ فورسز نے آپریشن کے دوران تیار حالت میں 8 بم برآمد کیے اور ہر بم 6 سے 8کلو وزنی ہے، اس کے علاوہ دیسی ساختہ بم بنانے والے سامان سے بھرا تھیلا بھی ملا ہے جب کہ ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور تاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز سامان ممکنہ طور پر افغانستان سے پاکستان لایا گیا تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکا خیز مواد ژوب اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے لیے چھپا رکھا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.