Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی دھماکہ کیسے ہوا۔۔؟ اصل وجہ سامنے آگئی

0 202

کراچی (آن لائں نیوز روم)  بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسکن چورنگی دھماکے کو قدرتی گیس کا دھماکا قرار دے دیا۔ آن لائن نیوز روم نے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ حاصل کرلی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہےکہ مسکن چورنگی میں ہونے والا دھماکا قدرتی گیس لیکیج سے ہوا ہے اور جائے وقوعہ سے چولہے کا برنرملا ہے جو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کسی قسم کا کوئی بارودی مواد برآمد نہیں ہوا اور کسی دھماکا خیز ڈیوائس کے شواہد بھی نہیں ملے۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے دعویٰ کیا ہےکہ مسکن چورنگی پر ہونے والا دھماکا گیس لیکیج سے نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.