Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ پولیس کے افسران نے کس کے اشارے پرچھٹی پر گئے۔۔؟ فواد چوہدری نے راز سے پردہ اٹھادیا

0 369

اسلام آباد(آن لائن نیوز روم) وفاقی وزیر ٹیکنالوجی و سائنس فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکی داماں کی یہ حکائت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.