Ultimate magazine theme for WordPress.

بحریہ ٹاوؑن سے ملنے والے 460 ارب وفاق اور سندھ کو نہیں ملیں، سپریم کورٹ نے رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کمیشن تشکیل دیدیا

0 87

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاون کراچی سے ملنے والے 460 ارب روپے وفاق اور سندھ حکومت میں سے کسی کو بھی نہیں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر رقم خرچ کرنے کیلئے 11 رکنی کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ نے وفاق اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کمیشن بنانے کی منظوری دی گئی ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا جج ہوگا، سندھ کے گورنر اور وزیراعلیٰ کے نمائندگان بھی کمیشن میں شامل ہونگے، جبکہ اٹارنی جنرل،اے جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ بھی کمیشن کے ارکان ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.