Ultimate magazine theme for WordPress.

سماء ذمہ دارانہ صحافت نہیں کررہا ہے، پیمرا نے وارننگ جاری کردی

0 56

کراچی (آن لائن نیوز روم) سابق میئر کراچی وسیم اختر کی شکایت پر پیمرا ایکشن میں آگیا۔ پیمرا نے سابق میئر کیخلاف چلائی گئی جھوٹی خبر کی معذرت بھی اسی انداز میں نشر کرنے کا سما کو حکم جاری کردیا۔ پیمرا کی کاؤنسل آف کمپلینٹ نے متفقہ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سماء نیوز ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا، پیمرا کی جانب سے سما نیوز کو وارننگ دے دی گئی۔ حکم نامی میں کہا گیا ہے سما نی متعلقہ اتھارٹی سے تصدیق کئے بغیر خبر نشر کی۔ کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کئے نشر کرنے سے اجتناب کیا جاۓ پیمرا نے حکم جاری کیا کہ جھوٹی خبر نشر کرنے پر سماء اسی انداز میں معذرت نشر کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.