Ultimate magazine theme for WordPress.

بالی ووڈ کے سنجو بابا کی کیسنر میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی

0 61

ممبئی (آن لائن نیوز روم) بولی وڈ سنجو بابا کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے اور بعدازاں ان کی کیموتھراپی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد اب خود سنجے دت نے کینسر کا شکار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اداکار سنجے دت نے اگست میں صحت کے مسائل کے باعث فلمی دنیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل اداکار یا ان کے خاندان نے تو ان کی بیماری کے حوالے سے کچھ بھی کھل کر نہیں بتایا تھا مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ حال ہی میں سنجے دت کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.