Ultimate magazine theme for WordPress.

موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش ہونے والے بھکاری کے تھیلے سے ہزاروں روپے نکل آئے

0 168

کراچی (آن لائں نیوز روم) موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش ہونے والے بھکاری کے تھیلے سے ہزاروں روپے نکل آئے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایک معمر بھکاری موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا۔  اس دوران بھکاری کے پاس موجود تھیلے کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بڑی تعداد میں نوٹ اور سکے نکل آئے۔ پولیس کے مطابق بھکاری کے پاس سے کل 85 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں جنہیں تحول میں لے لیا گیا ہے تاکہ ہوش میں آنے کے بعد بھکاری کو واپس کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.