Ultimate magazine theme for WordPress.

نیب کی تحویل میں موجود شہباز شریف کمرے میں چیخنے چلانے لگے، ہنگامہ آرائی سے حکام کی دوڑیں لگ گئیں

0 290

لاہور (آن لائن نیوز روم) شہباز شریف کے نیب کی تحویل میں ذہنی عدم توازن کا شکار ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایک خفیہ سرکاری رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کی قید میں ذہنی ٹارچر کی زد میں ہیں۔ ذہنی اذیت کی اس کیفیت کا مظاہرہ انہوں نے 3 روز قبل ہنگامہ آرائی سے کیا۔ خفیہ ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2 روز قبل لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر واقع نیب کے ریجنل ہیڈکوارٹر میں اس وقت حکام کی دوڑیں لگ گئیں جب وہاں نیب کی حوالات میں بند شہباز شریف نے اپنے کمرے سے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ نیب کے 2 اہلکار دوڑ کر ان کے کمرے میں پہنچے تو سخت غصے کی حالت میں موجود شہباز شریف نے انہیں یہ کہتے ہوئے سختی سے ڈانٹ کر بھگا دیا کہ اپنے کسی بڑے کو بھیجو۔ اس پر بڑے نیب افسران شہباز شریف کے کمرے میں گئے تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ان سے کہا “میرے باتھ روم میں کیمرے کیوں لگائے گئے ہیں؟ یہ کیا بے ہودگی ہے؟” شہباز شریف کا کہنا تھا “میں نہانے لگا تو میں نے محسوس کیا کہ یہاں باتھ روم کے شاور اور ٹونٹیوں میں خفیہ کیمرے لگائے ہوئے ہیں “یہ کیا بدتمیزی ہے”؟۔ خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پر نیب حکام نے انہیں یقین دلانے کی کوشش کی کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہ محض ان کا وہم ہے مگر شہباز شریف یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہوریے تھے اور مسلسل شور مچا کر احتجاج کئے جارہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اچھا خاصا ہنگامہ کھڑا کردیا جس پر بالآخر پلمبرز اور ٹیکنیشن حضرات کو بلایا گیا اور اسی وقت شہباز شریف کے سامنے ان کے باتھ روم کا شاور اتار کر انہیں چیک کروایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.