Ultimate magazine theme for WordPress.

چیئرمین نیب نے ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

0 223

اسلام آباد(آن لائن نیوز روم)  چیئرمین نیب نے ہسپتال میں زیر علاج بیمار سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری نیب کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔ واضح رہےکہ سابق صدر نے احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس، ٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس اور پارک لین کیس کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی بھی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ان کی استدعا کو مسترد کردیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے احتساب عدالت سے میگا منی لانڈرنگ کیس خارج کرکے اس میں بریت کی بھی استدعا کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.