کراچی (آن لائن نیوز روم) معروف دینی ادارے جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی نے پب جی کھیلنے والوں کے لیے بری خبری سنادی. ادارے کے دارالافتاء سے سوال پوچھا گیا کہ “کیا پب جی گیم کھیلنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتاہےاورکیااس کا نکاح باقی نہیں رہتا ؟” جس کےجواب میں فتویٰ جاری کرتےہوئےکہاگیاہےکہ “پب جی گیم میں بعض دفعہ پاور حاصل کرنے کے لیے گیم کھیلنے والے (sanhok) کو بتوں کے سامنے پوجا کرنی پڑتی ہے اور گیم کھیلنے والے شخص کا گیم میں موجود اپنے کھلاڑی کو پاور حاصل کرنے کے لیے بتوں کے سامنے جھکانا اور بتوں کی پوجا کروانا اس کا اپنا فعل ہے، گیم میں نظر آنے والا کھلاڑی اسی گیم کھیلنے والے کا عکاس اور ترجمان ہے اور مسلمان کا توحید کا عقیدہ ہوتے ہوئے بتوں کے سامنے جھکنا شرک فی الاعمال ہے، اور گیم میں یہ عمل کرنے سے رفتہ رفتہ بتوں کے سامنے جھکنے کی قباحت بھی دل سے نکل جائے گی، لہذا یہ گیم کھیلنا ناجائز ہے اور پب جی گیم میں بتوں کے سامنے جھک کر پاور حاصل کرنا شرک ہے، اور عمدًا اس کو کرنے والا دائرۂ اسلام سے خارج ہوجائے گا،ایسے شخص پر تجدیدِ ایمان اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدیدِ نکاح بھی کرنا ضروری ہے۔ اور اگر کوئی شخص پب جی گیم میں شرک کا کوئی عمل نہیں کرے پھر بھی شرک پر راضی رہنے اور کئی اور مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے پب جی گیم کھیلنا جائز نہیں ہے۔
تازہ ترین
- اب صرف یے الزام لگانا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا ہے
- امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم
- پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ جامشورو کا 9 فروری پر پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان
- سندھ کے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری، سندھ کابینہ کا اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اہم فیصلہ
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی