ممبئی (آن لائن نیوز روم) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) سے شکست کے بعد چنئی سپر کنگ (سی ایس کے) کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو 5 سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم اب بھی ملکی لیگ میں چنئی سپر کنگ کی نمائندگی کرتے ہیں اور ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور 7 اکتوبر کو چنئی سپر کنگ کو شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چنئی سپر کنگ رواں سیزن میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے اور 6 میں سے 4 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جس کے بعد چنئی کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ان کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کو 5 سالہ بیٹی زیوا دھونی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے اور یہ دھمکی انسٹاگرام پر دی گئی ہے۔ دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں خواتین اور کمسن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور پے در پے واقعات کے بعد کئی ممالک نے خواتین کو بھارتی دارالحکومت میں اکیلے سفر سے منع کیا کررکھا ہے۔
تازہ ترین
- اب صرف یے الزام لگانا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا ہے
- امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم
- پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ جامشورو کا 9 فروری پر پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان
- سندھ کے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری، سندھ کابینہ کا اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اہم فیصلہ
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی