Ultimate magazine theme for WordPress.

بھارت علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کرکے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے:عمران خان

0 28

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) وزیراعظم عمران خان نےکہاہے کہ بھارت علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے علما لوگوں کو اس سازش کا حصہ نہ بننے دیں۔اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے عالم دین مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ملک میں علما کی ٹارگٹ کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے، ہماری حکومت اس بات سے آگاہ ہے اور میں بارہا ٹی وی پر اس خدشے کا اظہار کرچکا ہوں، گزشتہ تین ماہ کے دوران بھارت سنی اور شیعہ علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک بھر میں فرقہ وارانہ تصادم کرانے کی کئی  کوششیں کرچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.