Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعظم کا رویہ اچانک تبدیل، ترجمانوں کو پیپلز پارٹی کو ٹارگٹ نہ بنانے کا حکم

0 329

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی  ترجمانوں کے اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی کو  ٹارگٹ نہ کیا جائے۔ پارٹی موقف دیتے ہوئے صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کبھی بھی ریاست مخالف بیانیہ نہیں رہا۔ ان کے ساتھ سندھ میں پہلے سے تعاون جاری ہے اور مزید ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو سکتا ہے۔صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا ریاست مخالف بیانیہ ہے اور لیڈر مفرور ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں یہ بھی اعتراف کیا کہ بغاوت کی ایف آئی آر کی وجہ سے اپوزیشن کو موقع مل گیا ہے۔ جس کوہر روز پیٹا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا اس ایف آئی آر سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی مقدمہ درج کرایا ہے وہ پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی اور پی ایم ایل (ن) کرپشن کی وجہ سے ایک ساتھ ہیں۔دوسری جانب پی پی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عوام حکومتی بیانیے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.