Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ بھر میں چہلم پر مرکزی جلوس کے علاوہ بغیر اجازت جلوس برآمد کرنے پر پابندی

0 148

کراچی (آن لائن نیوز روم) امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر مرکزی جلوس کے علاوہ بغیر اجازت جلوس برآمد کرنے پر پابندی کردی گئی ہے۔ چہلم کے مرکزی جلوس کو مقررہ راستوں پر برآمد کرنے کی اجازت ہو گی، محکمہ داخلہ نے بغیر اجازت کے جلوس برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی، حفاظتی اقدامات کے تحت سیکورٹی پلان کے مطابق جلوس برآمد ہو گا، سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل کروانے کا حکم جاری کردیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت رکھنے والے جلوس ہی برآمد ہوسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.