Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

سانحہ بلدیہ میں ہلاکتوں کے ذمہ دار فیکٹری مالکان ہیں: زبیر چریا اور عبدالرحمن بھولا نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

0 95

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا)  سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مرکزی ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے۔ زبیر چریا اور عبدالرحمن بھولا نے فیکٹری مالکان کو ہلاکتوں کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ آگ لگی تو فیکٹری کے دروازے بندے تھے، فیکٹری کے دروازے مالکان کے حکم پر لاک کیے گئے۔ زبیر چریا اور رحمان بھولا نے موقف اختیار کیا کہ مزدوروں کے اخراج کے لیے کوئی ہنگامی راستہ موجود نہیں تھا،  تین منزلہ عمارت کے داخلے اور اخراج کا ایک ہی راستہ تھا، فیکٹری کی کھڑکیوں کو آہنی سلاخوں سے پیک کردیا گیا تھا، ہنگامی اخراج نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین جاں بحق ہوئے، متعلقہ محکموں نے بددیانتی اور غفلت کا مظاہرہ کیا، فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکموں کی غفلت سے معصوم لوگ جاں بحق ہوئے، مالکان اور متعلقہ محکمے ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے فیکٹری مالکان کو ہی نامزد کیا تھا، جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اصل ملزمان (فیکٹری مالکان)  کو بری الزمہ قرار دیا گیا، فیکٹری مالکان نے کبھی کسی کو نامزد نہیں کیا، اے ٹی سی کا فیصلہ انصاف کے طے شدہ اصولوں کے خلاف ہے،  ماتحت عدالت نے شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور نہ ہی جوڈیشل مائنڈ اپلائی کیا،  ٹرائل کورٹ میں واقعہ سے متعلق کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پیش نہیں کی گئی،  ہم پر بھتہ مانگنے کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا،  انسداددہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.