Ultimate magazine theme for WordPress.

بولی ووڈ اداکارائیں آپس میں گھتم گھتا، ایک دوسرے پر مقدمہ درجا کرادیا

0 114

ممبئی (آن لائن نیوز روم) بولی وڈ کی ’بھولی‘ میڈم ریچا چڈا نے اداکارہ پائل گھوش پر ’ریپ‘ واقعے میں نام گھسیٹنے پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔ریچا چڈا نے پائل گھوش پر ممبئی ہائی کورٹ میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا، جس پر جلد سماعت کا امکان ہے۔ ریچا چڈا نے پائل گھوش پر ’ریپ‘ واقعے کو بیان کرنے میں اپنا نام گھسیٹنے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ ریچا چڈا کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانے کے مقدمے میں پائل گھوش سمیت ایک نیوز چینل اور نام نہاد فلمی ناقد آر کمال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.