Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی میں سیاسی ہواؤں کارخ تبدیل، ایم کیو ایم کے اہم رہنما و کارکنان کی مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت

0 80

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں ایم کیو ایم پاکستان نارتھ کراچی سیکٹر ممبر محمد شکیل ، لیاقت آباد کے سیکٹر یونٹ 160 محمد اختر  اور ڈیفنس کے سیکٹر میمبر فرحان حمید نے اپنے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔  اس موقع پر کراچی زوں رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ارشدشربلوچ ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض سیکریٹری فرحان عالم اور دیگر رہنماموجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردارعبدالرحیم نے شمولیت کا اعلان کرنے والوں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام لسانیت کی سیاست اور کرپٹ سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کر کے پیر صاحب پگارا کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے بدستور فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی کسی کو مزید نہ لوٹنے دینگے اور نہ ہی استعمال ہونے دینگے۔کراچی کی خوبصورتی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے میں اقتدار کے مزے لینے والے دونوں جماعتیں برابر کی شریک ہیں۔ کارکناں ہونے والی بلدیاتی انتخابات کے لیے عوام سے رابطہ مہم تیز کریں، ہم انشااللہ انتخابات میں کامیاب ہوکر کراچی کے بگڑے ہوئے نقشے میں بہتری لاکر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرینگے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کو پیرصاحب پاگارا کا قعلہ بنانے کے لیے کارکنان دن رات انتھک محنت کرکے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.