Ultimate magazine theme for WordPress.

ملک میں کوئی بھی کسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا سکتا ہے:وفاقی وزیر شبلی فراز

0 37

کراچی (آن لائن نیوز روم) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملک کے اداروں فوج، عدلیہ کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں تو قوم اس کو بالکل تسلیم نہیں کرے گی۔ کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہمیں بڑی تعداد میں ووٹ دیے اور ہمیں نشستیں بھی ملیں لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ کراچی کے لیے کام کرنا ہمارا فرض بنتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے اہم بڑے مسائل کے حل کے لیے تمام مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں جس سے کراچی کے عوام کو سہولت ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اندرون سندھ اتحادیوں کے ساتھ مل کر پیکیجز بھی بنا رہی ہے جس سے سندھ کے دیگر اضلاع کو بھی ان کا حق مل سکے اور بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ازالہ ہو سکے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت 40افراد کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، اس ملک میں کوئی بھی کسی کے بھی خلاف ایف آئی آر درج کرا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.