ممبئی (آن لائن نیوز روم) بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی سے منسلک منشیات سے متعلق تحقیقات میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون آج صبح ممبئی کے ایولین گیسٹ ہاؤس میں پوچھ گچھ کے لیے پہنچیں جہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم موجود تھی۔ سشانت سنگھ کی خودکشی سے منسلک منشیات سے متعلق تحقیقات میں دپیکا پڈوکون کے علاوہ شردھا کپور اور سارہ علی خان کو بھی آج پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان اور شردھا کپور سے متوقع طور پر بیلارڈ اسٹیٹ میں موجود نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ دوسری جانب اداکارہ دپیکا کی مینیجر کرشمہ پرکاش سے جمعے کے روز پوچھ گچھ کی گئی تھی جب کہ ان سے آج بھی یعنی دوسرے دن پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دپیکا کی مینیجر کرشمہ پرکاش سے پوچھ گچھ کا دورانیہ 4 گھنٹے تھا۔
تازہ ترین
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
- نبیل گبول نے گھٹنے ٹیک دیئے، صلح کے بعد فائرنگ کیس میں باعزت بری
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
- پاک فوج دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شامل
- خیرپور کی بچی مونیکا لاڑک کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
- پی ایس 52 عمرکوٹ کا قلعہ کون فتح کریگا؟، ارباب رحیم اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ جاری