Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

اسپیکر سندھ اسمبلی پر فردم جرم عائد نا ہوسکی، کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ سندھ کے ٹکڑے کرے:آغا سراج درانی

0 144

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جس کو ریلی نکالنی ہے نکالے، کیا فرق پڑتا ہے، صوبہ بنانے کی باتیں پرانی ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ کچھ سیاسی لوگ زندہ رہنے کے لئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں، کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ صوبے کے ٹکڑے کرے۔ دوسری جانب احتساب عدالت کراچی میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس کی سماعت ہوئی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ملزمان پر آج بھی فرم جرم عائد نہ ہو سکی۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شمشاد خاتون اور ذولفقار علی بیمار ہیں، دونوں افراد کورونا میں مبتلا ہیں، طبیعت بہتر ہونے کے بعد ہی  ملزمان عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ یہ تاریخ پر تاریخ لے رہے ہیں،  مختصر تاریخ دیں تاکہ جلدی ہی فرد جرم عائد ہو سکے، ریفرنس کو ایک سال گذر چکا ہے تاحال فرد جرم عائد نہیں ہوسکے ہے۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.