Ultimate magazine theme for WordPress.

مولانا فضل الرحمان کا گھراوؑ تنگ، نیب نے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو گرفتار کرلیا

0 27

پشاور (آن لائن نیوز روم) نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کردیا۔ نیب نے سابق ڈی ایف او موسی خان کو گرفتار کرلیا، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات میں انکوائری جاری تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق ڈی ایف او کو سوالنامہ بھیجا تھا، جن کے جوابات جمع کرانے سابق ڈی ایف او نیب دفتر پشاور جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ہی متنی کے قریب نیب نے گرفتار کرلیا۔ سابق ڈی ایف او جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں، اور وہ جے یو آئی کے مرکزی کونسل کے رکن اور ڈی آئی خان میں تحصیل پہاڑ پور کے امیر ہیں، جب کہ ان کا بڑا بیٹا طارق بلوچ سربراہ جے یو آئی کا پرسنل سیکریٹری ہے۔      

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.