Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت کا اپوزیشن کی اے پی سی سے نواز شریف کا ویڈیو خطاب رکوانے کیلئے اقدامات کا اعلان

0 59

اسلام آباد(آن لائن نیوز روم) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اعلان کیا ہے کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو حکومت پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال کرے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ مفرور مجرم سیاسی سرگرمیوں کا حصہ ہو اور وہ بھاشن دے؟ معاون خصوصی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی غلط بیانی کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.