Ultimate magazine theme for WordPress.

میرپورماتھیلو میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی آفیس پر چھاپہ، عملہ فرار ہوگیا، 6 کمرے سیل کردیے گئے

0 183

میرپورماتھیلو(رپورٹ:عرفان میرانی)  اینٹی کرپشن ٹیم گھوٹکی کا سیکنڈ سول جج میرپورماتھیلو کی سربراہی میں محکمہ پبلک ہیلتھ میرپورماتھیلو ضلع گھوٹکی کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے،  آفس کا عملہ فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹیم نے دفتر کے چھ کمرے سیل کردیئے. سرکل افسر ایاز میمن کے مطابق  نکاسی آب کے 38.380 ملین کے منصوبے میں کرپشن کے شواہد ملے ہیں، نکاسی آب کے منصوبے کے لیئے بجلی کی موٹریں اور انجن کی خریداری میں غبن ہوا ہے، نکاسی آب کے لیئے کنویں تعمیر کرنا تھے جو نہ ہو سکے اور ضلع بھر میں برسات کا پانی کھڑا رہا۔ ان کا کہنا تھ اکہ چھ دفاتر بشمول انجیئر آفس سیل کردیئے ہیں ریکارڈ نہیں مل سکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.