Ultimate magazine theme for WordPress.

امتیاز شیخ کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے: سندھ حکومت نے نئی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

0 137

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) سندھ حکومت نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔ صوبائی وزیر امتیاز شیخ پر لگنے والے الزامات کی تحیقیقات کے لیے بنائی کمیٹی کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،  ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کتابچے کی شکل میں درجنوں صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو امتیاز شیخ کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، سابق ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں شامل جرائم پیشہ افراد کے خلاف ریکارڈ موجود ہے، ڈاکٹر رضوان نے ایس ایس پی ہونے کے باوجود جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی، سیٹنگ صوبائی وزیر کے خلاف سیکریٹ رپورٹ درخواست گزاروں کے ہاتھ کیسے لگی؟۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل سے رپورٹ پر جواب الجواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.