Ultimate magazine theme for WordPress.

بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر شہروں کی تعمیر سندھ کی ملکیت پر قبضا ہے، جو کبھی بھی نہیں ہونے دینگے: سندھ حکومت

0 143

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر نئے شہر تعمیر کرنے پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر نئے شہر کی تعمیر اصل میں سندھ کی ملکیت پر قبضہ ہے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاق نے بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر نیا شہر تعمیر کرنے کے لیے سندھ سے مشاورت نہیں کی، وفاق کا سندھ کی ساحلی پٹی پر نیا شہرتعمیر کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، سندھ حکومت کی اجازت کے بنا وفاق صوبے کے کسی بھی علاقے میں کچھ بھی نہیں بناسکتا، نیازی سرکار سے سنبھلتا پرانا پاکستان نہیں اور چلے ہیں نئے شھر تعمیر کرنے،  وفاق نے دو سال میں ترقیاتی بجیٹ میں سندھ کو مکمل نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق 12 نائیٹیکل مائل تک سمندری حدود سندھ حکومت کے دائرے میں آتی ہے, وفاق کو سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قبضہ کرنے  نہیں دیں گے، وفاق بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر سندھ  کی اجازت کے بنا کوئی کام نہیں کرسکتا۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق سندھ بلوچستان کی ساحلی جزائرپرقبضہ کرنے کیلیے پاکستان آئلینڈزڈولپمینٹ اتھا رٹی ایکٹ2020لارہی ہے جو قابل قبول نہیں, وفاق صوبوں کی اجازت کے بنا اتھارٹی کیلیے رول 27(5) اے اور رو 27(8) 1973 میں ترمیم نہیں کرسکتا, سمندری جزائروں پر شہر تعمیر ہوئے تو وہ غیر ملکیوں کا اڈہ بن جائے گا, ساحلوں پر شہر آباد کرنے سے مچھلی سمیت تمام آبی حیات اور تمر کے جنگلات ختم ہوجائیں گے، بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر شھر تعمیر کرنے کی مشرف نے بھی کوشش کی تھی وہ بھی ناکام ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.